لاہور (این این آئی)معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی بہن کومل بیگ کی شادی کی تقریب میں تیاریوں، ہلے گلے، شور شرابے، کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔مختلف فوٹوگرافی اور انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے خبریں دینے والے پیجز پر آئمہ بیگ کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔کومل بیگ کی شادی کی تقریب میں آئمہ بیگ کے منگیتر شہباز شگری نے بھی شرکت کی، آئمہ اور شہباز کے ایک ساتھ دل لبھانے والے انداز بھی مداحوں کو خوب بھائے ہیں۔آئمہ بیگ نے بہن کی شادی کی تقریب میں فْل ایمابراڈڈ براؤن اور لال مِکس رنگ کی فراک کا انتخاب کیا، ہلکے میک اپ ، ماتھے پر ٹیکے اور ہاتھ میں چوڑیوں نے گلوکارہ کی تیاری کو چار چاند لگا دیئے۔شادی کی تقریب میں ہنسی مذاق اور ہلے گلے سے قطع نظر آئمہ بیگ بہن کی رخصتی کے وقت خوب روئیں۔کومل بیگ کی شادی کی تقریب کی کچھ جھلکیاں آپ بھی دیکھیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...