استنبول(این این آئی) پاکستان اور ترکی نے مسلمان ہیرو صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ کوششوں کے تحت ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا ہے، دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔اس ضمن میں ترک پروڈکشن ہاؤس اکلی فلمز اور پاکستانی ادارے انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ترکی میں معاہدہ طے پاگیا۔ ترک پروڈیوسر ایمرے کونک نے ٹویٹر پر پوسٹ میں معاہدے کی تصدیق کی اور منصوبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیریز دونوں ممالک اور آرٹ کی دنیا کے لیے مفید ثابت ہوگی۔ترک پروڈیوسر کے مطابق سیریز کی کاسٹ میں دونوں ممالک کے اداکار شامل ہوں گے، اسے ترک مقامات پر فلم بند کیا جائے گے جس کے تین سیزن ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے احساس ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل کتنی دشوار ہے تاہم مشکلات کے باوجود مجھے اس ہستی کی زندگی پر فلمبندی کی خوشی ہے جس نے تاریخ اور دنیا میں اپنا نشان چھوڑا۔
مقبول خبریں
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...