انجلینا جولی نے پہلی پوسٹ میں افغان لڑکی کا خط شائع کردیا

0
181

نیویارک (این این آئی)معروف امریکی اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے مہاجرین انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اپنا اکائونٹ بنالیا اور پہلی ہی پوسٹ افغان خواتین کے نام کردی۔ انجلینا جولی نے انسٹاگرام پر اکائونٹ بنایا ہے اور ایک ہی دن میں ان کے فالوورز کی تعداد 72 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ امریکی اداکارہ نے اپنی پہلی پوسٹ میں افغانستان کی ایک نوعمر لڑکی کے خط کا عکس شائع کیا ہے جس میں لڑکی نے لکھا ہے کہ افغانستان میں لوگ سوشل میڈیا پر بات چیت اور آزادانہ اظہار خیال کا حق کھو رہے ہیں۔انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ میں نے انسٹاگرام پر اکائونٹ اسی لیے بنایا ہے کہ ایسی کہانیاں دنیا بھر کے لوگوں کو سنائوں، اْن کی آواز بنوں جو اپنے بنیادی انسانی حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں۔انجلینا جولی نے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ میں نے نائن الیون سے دو ہفتے قبل افغانستان کی سرحد کا دورہ کیا تھا جہاں افغان مہاجرین سے ملی تھی