جی سیون اجلاس کے ذریعے طالبان پر نئی پابندیوں کا برطانوی منصوبہ

0
260

لندن(این این آئی )برطانیہ جی سیون اجلاس میں افغانستان پر قابض طالبان جنگجوں پر نئی عالمی پابندیوں کے نفاذ کا منصوبہ پیش کرنے والا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ منگل کے روز جی سیون اجلاس میں برطانیہ یہ منصوبہ پیش کرے گا۔ اس وقت برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن جی سیون کے سربراہ ہیں جب کہ برطانیہ کے علاوہ امریکا، اٹلی، فرانس، جرمنی، جاپان اور کینیڈا اس کے ارکان ہیں۔ بورس جانسن نے اس تنظیم کا آن لائن اجلاس طلب کیا تھا۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اب تک طالبان کی جانب سے کابل کے ہوائی اڈے کی جانب جانے والے امریکیوں پر حملے نہیں کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر طالبان معاہدے کی پاسداری کر رہے ہیں۔ تاہم حالات میں تبدیلی کی صورت میں طالبان کے خلاف پابندیوں کی حمایت کی جائے گی۔