اسلام آباد (این این آئی) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال پر مشاورت کیلئے تاجکستان ، ازبکستان ، ترکمانستان اور ایران کے دورے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ افغانستان میں امن مخالف قوتیں ”اسپائیلرز”آج بھی متحرک ہیں ،بھارت کے افغانستان پر اچھے تعلقات پر اعتراض نہیں ،ہمارا فوکس کسی ایک گروپ پر نہیں،پاکستان کی سوچ افغانستان کی بہتری ہے،ہندوستان اگر پاکستان کو نیچا دکھانے کی سوچ پر کاربند رہا تو خطے کی کوئی خدمت نہیں کریگا،بھارت کو اپنی محدود سوچ کو ترک کرنا ہو گا،عالمی برادری کو افغانستان سے تعلقات بحال رکھنے چاہیے۔افغانستان کی موجودہ صورتحال پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی میڈیا نے میرے کابل جانے کا واویلا کیا،بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ دارانہ گفتگو کی ،وزیر خارجہ نے کہاکہ غیر ذمہ دارانہ گفتگو سے ان کی اپنی ساکھ متاثر ہوتی ہے،بھارتی میڈیا کو بات کرنے سے پہلے تصدیق کرنا چاہیے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ کابل نہیں گیا،پاکستان میں ہی اہم میٹنگز اٹینڈ کیں ،میری یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل سے گفتگو ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے ان کے ساتھ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، میں نے انہیں کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے اور شہریوں کے انخلا کے سلسلے میں پاکستان کی جانب سے فراہم کی جانے والی معاونت سے آگاہ کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میں نے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کو بتایا کہ میں موجودہ صورتحال کے تناظر میں، درپیش چیلنجز کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے کیلئے خطے کے اہم ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہا ہوں، میں تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان اور ایران جائوں گا اور وہاں کی قیادت کے ساتھ مشاورت کروں گا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...