واشنگٹن (این این آئی )سابق افغان صدر اشرف غنی سے متعلق امریکی اراکین کانگریس نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر انٹونی بلنکن سے اشرف غنی کے لاکھوں ڈالرز لے کر فرار ہونے کی خبر سے متعلق استفسار کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے خط میں اراکین کانگریس نے کہا کہ غبن کی رقم افغان عوام کی فلاح و ترقی کے لیے امریکی امداد تھی، بائیڈن انتظامیہ معاملے کی تحقیقات کر کے صورتحال سے آگاہ کریں۔خط کے متن میں کہا گیا کہ اشرف غنی نے غبن کیا تو ان کے خلاف کیا کارروائی کی جائے گی؟ غنی رقم لے کر فرار ہوئے تو رقم کیسے وصول کی جائے؟اس خط میں کہا گیا کہ امداد کی مد میں 145 ارب ڈالر افغانستان کو دیے گئے، یہ رقم جنگ پر خرچ ہونے والے 837 ارب ڈالر کے علاوہ ہے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ 17.28 ارب ڈالر بجٹ اسسٹنس میں افغان حکومت کو دیے جس کے اشرف غنی سربراہ تھے۔متن میں یہ بھی کہا کہ یہ امریکی ٹیکس دہندگان کے پیسے ہیں، کرپٹ سرکاری اہلکار کے لیے نہیں ہیں۔اس پر ایوان نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو 31 اگست تک رپورٹ پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...