جنیوا(این این آئی)سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ افغانستان کے موجودہ حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور مملکت برادر ملک افغانستان میں جلد از جلد امن اور استحکام کی خوہاں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انسانی حقوق کونسل میں سعودی عرب کے مستقل مندوب ڈاکٹرعبدالعزیز الواصل نے جنیوا میں افغانستان کی موجودہ صورت حال پرہونے والے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم افغانستان میں مسلسل بدلتی صورت حال پرگہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن بحال ہوگا اور ملک میں استحکام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغان عوام کی امنگوں اور ان کی باوقار زندگی کے لیے طالبان اور تمام افغان قوتیں سلامتی ،استحکام ،عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کام کریں گی اور افغان عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے ، تشدد ترک کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مل کر کام کریں گی۔ڈاکٹرالواصل نے کہا کہ سعودی عرب افغانستان میں قیام امن کیلیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے تاکہ انسانی حقوق کا تحفظ اورباہمی احترام کو فروغ ملے۔ سعودی عرب افغانستان میں کسی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے افغان عوام کو اپنی مرضی کے مطابق حکومت کی تشکیل کا پر زور حامی ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...