افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی موجود ہیں،امریکی وزیرخارجہ

0
219

واشنگٹن (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اب بھی 1500 امریکی شہری موجود ہیں، جنہیں نکالنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اینٹونی بلنکن نے کہاکہ طالبان 31 اگست کے بعد بھی ان امریکیوں اور ان افغان شہریوں کو واپس آنے کی اجازت دینے پر رضا مند ہیں جن کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان قیادت میں آئے تو افغان حکومت کے ساتھ اپنے مفادات کے تحت کام کریں گے۔ تعلقات کا دارومدار اگلی افغان حکومت کے طرز عمل پر ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کا احترام نہ کیا گیا تو انہیں دنیا میں تنہا کیا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے کہ انخلا کے بعد ایئرپورٹ کھلا رکھا جائے۔