ڈھاکہ (این این آئی)بنگلہ دیش میں ایک مسافر کشتی ڈوب جانے کے واقعے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ پچاس سے زائد لاپتا ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت کشتی پر سو سے زائد مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ بیجوئی نگر کے قریب پیش آیا۔ مقامی پولیس کے مطابق پیش آنے والے اس واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے 21 افراد کی لاشیں نکالیں، تاہم اس حادثے میں بچ جانے والے افراد کا کہنا تھا کہ اس کشتی پر قریب ایک سو افراد سوار تھے۔ مقامی اخبار ڈیلی نے ایک عینی شاہد کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کی وجہ اس کشتی سے ایک کارگو کشتی کا ٹکرانا بنی، جس کے بعد یہ مسافر بردار کشتی تیزی سے غرق ہو گئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...