واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو گندا ملک قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو دیکھو، کتنا گندا ہے، وہاں کی ہوا کتنی آلودہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا کہ مباحثے میں کورونا وائرس کی وبا، نسلی امتیاز، قومی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور قائدانہ کردار پر بات ہو گی، کورونا عالمی وبا ہے جو چین سے آیا، کورونا وائرس کی وبا ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ عالمی وبا ہے، جس سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس کی وبا سے ہلاک ہونے کا خدشہ تھا، چین سے آئے ہوئے اس وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین آ جائے گی، میں نے بھی یہ ویکسین استعمال کی، اسی سے بہتر ہوا۔ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا اب دور ہوتی جا رہی ہے، ویکسین اس سال کے آخر تک آ جائے گی، ہم کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...