نیویارک(این این آئی)فرانسس ہوگن کے انکشافات کے بعد فیس بک نے اپنی ساکھ کو پھر سے بہتر بنانے کے لیے ایسے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جن کا مقصد نوجوانوں کو ممکنہ نقصان سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک کے گلوبل افیئرز کے نائب صدر نک کلیگ نے وعدہ کیا کہ انسٹاگرام میں ایک نیا فیچر ٹیک اے بریک متعارف کرایا جائے گا۔اس فیچر کا مقصد نوجوانوں میں کچھ وقت کے لیے سوشل نیٹ ورک کا استعمال روکنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا مگر اس کا مقصد ایپ کی لت اور دیگر نقصان دہ رویوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔فیس بک عہدیدار نے مزید بتایا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپس میں ایسے مواد سے دور رہنے سے آگاہ کیا جائے گا جو ان کی شخصیت کے لیے مضر ہوگا۔مگر اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں مگر انہوں نے عندیہ دیا کہ فیس بک کے الگورتھمز کو ریگولیشن کی ضرورت ہے تاکہ حقیقی دنیا کے نتائج سے مطابقت کو یقینی بنایا جاسکے۔فرانسس ہوگن نے دعوی کیا تھا کہ فیس بک اس بات سے آگاہ ہے کہ اس کے الگورتھمز تباہ کن ہیں اور بچوں کو نقصان دہ مواد کی جانب لے جاتے ہیں اور نفرت انگیز مواد کا بہت معمولی حصہ ہٹایا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...