لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش میں پولیس نے T20عالمی کپ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی عبرتناک شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پیغامات پوسٹ کرنے یا بھارت مخالف نعرے لگانے پر سات افراد کے خلاف بغاوت کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان سات میں سے تین کشمیری طلبا بھی شامل ہیں، جو آگرہ میںزیر تعلیم ہیںجبکہ دیگر تین افرادکا تعلق بریلی اور ایک کالکھنوسے ہے ۔ پولیس کے مطابق ان میں سے پانچ کو 24اکتوبر کو میچ کے بعد بھارت کے خلاف بیان بازی پرگرفتار کیا گیا ہے۔ان تینوں کشمیری طلبا کو آگرہ میں ان کی کالج انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی جیت کا جشن منانے کیلئے پیغامات پوسٹ کرنے پر معطل کر دیا تھا۔وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر ریاست بھرمیں پاکستان کی جیت کا جشن منانے والوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...