اسلام آباد (این این آئی)پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ صرف گزشتہ روز کے دن سیکیورٹی فورسز کے دس بہادر جوانوں نے مذہبی شدت پسندوں سے لڑتے ہوے جانیں دیں ، فوج کے دو اور پولیس کے چار جوان خیبر پختونخواہ میں ٹی ٹی پی جبکہ چار جوان پنجاب میں ٹی ایل پی کے ہاتھوں شہید ہوئے۔ اپنے بیان میں مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ پولیس اور فوج کے جوان کب تک اسلام آباد اور پنڈی کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی قیمت ادا کرتے رہیں گے؟ مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ آج بھی ہمارے مسائل کا حل نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کرنے پر ہے ، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ مذہب اور شدت پسند تنظیموں کو جب بھی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا یہی نتیجہ نکلے گا ، یہ بات ہماری ریاست اور سیاسی جماعتوں کے پلے کب پڑے گی ؟ ۔ انہوںنے کہاکہ اس موقع پر اگر ہم صرف یکجا ہو کر پنجاب پولیس کہ ساتھ کھڑے ہو جائیں تو رینجرز کی بھی ضرورت نہیں ، پنجاب پولیس میں ان فسادیوں سے نمٹنے اور ان کی تسلی بخش چھترول کرنے کی مکمل اہلیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں کم از کم اپنی ذات کی حد تک پنجاب پولیس کے جوانوں اور افسران کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں کھڑا ہوں ۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...