مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف (کل) تاریخی احتجاج ہوگا ،فیصل کریم کنڈی

0
156

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف (کل) جمعہ کو تاریخی احتجاج ہوگا ۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ قوم کی آواز ہے ، عوامی احتجاج اور ایوان میں عدم اعتماد کی تحریک سے نالائق حکومت سے نجات ملے گی ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک عمران خان کے پائوں اکھیڑ دیگی ۔ انہوںنے کہاکہ نالائق وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک نہ لانا منافقت ہوگی ،پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی عمران خان سے لاتعلق ہو چکے ہیں