کراچی (این این آئی)فلم ساز وجاہت رئوف کی آنے والی مصالحہ ڈراما فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے۔پردے میں رہنے دو’ کے ذریعے ہانیہ عامر لگ بھگ تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہی ہیں، اس سے قبل وہ آخری بار 2018 کی فلم ‘پرواز ہے جنون’ میں مرکزی کردار میں نظر آئی تھیں۔ہانیہ عامر ‘پرواز ہے جنون’ کے بعد ‘سپر اسٹار اور لوڈ ویڈنگ’ جیسی فلموں میں بھی مختصر کردوں میں دکھائی دی تھیں مگر وہ فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں تھیں۔اور اب ان کی آنیو الی مصالحہ فلم ‘پردے میں رہنے دو’ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔فلم ساز وجاہت رئوف، ہانیہ عامر اور علی رحمن نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی کہ جلد ہی فلم کو ریلیز کیا جائے گا۔ٹیزر میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن سمیت جاوید شیخ کا کردار بھی دکھایا گیا ہے جب کہ مختصر دورانیے کے ٹیزر میں مرکزی اداکاروں کو گانے پر پرفارم کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔ٹیزر میں ہانیہ عامر اور علی رحمٰن کو فلم کے مرکزی گانے ‘پردے میں رہنے دو’ پر پرفارم کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ٹیزر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ شائقین کو ‘پردے میں رہنے دو’ میں خوب انٹرٹیمنٹ دیکھنے کو ملے گی۔پردے میں رہنے دو’ کی کہانی محسن علی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات وجاہت رئوف نے دی ہیں اور انہوں نے ہی اہلیہ شازیہ وجاہت کے ہمراہ فلم کو پروڈیوس کیا ہے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...