ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی معروف اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سے متعلق چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ جلد دوسرے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ایک سفر کے لیے جا رہے تھے جب ان کی ایک ویڈیو ممبئی ائیرپورٹ پر بنائی گئی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔متعدد صارفین نے ویڈیو میں ایشوریا کے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ حاملہ ہیں اور ان کے گھر جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔تاہم ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی جانب سے تاحال ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک اپریل 2007 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جب کہ نومبر 2011 میں دونوں کے گھر بیٹی ‘ارادھیا’ کی پیدائش ہوئی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...