ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کا دل جنوبی افریقی کرکٹ لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کی خبر سے ٹوٹ گیا۔انسٹاگرام پر انوشکا شرما نے ڈی ویلیئرز کی تصویر کے ساتھ ان سے متعلق پیغام بھی شیئر کیا ہے۔جنوبی افریقی کرکٹر نے 37 سال کی عمر میں کھیل کے تمام ہی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ جو بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ بھی ہیں، نے اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شیئر کئے گئے پیغام میں اسے دل توڑنے والی خبر قرار دیا۔انوشکا شرما نے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹر اْن عظیم مردوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، جنہیں میں نے دیکھنے اور جاننے کا اعزاز حاصل کیا۔اداکارہ نے اے بی ڈی ویلیئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ٹوٹے دل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ آپ لوگ ہر خوبصورت چیز کے مستحق ہیں، یہ خبر واقعی دل توڑنے والی ہے۔اس سے قبل ٹوئٹر پر ویرات کوہلی بھی جنوبی افریقی بیٹسمین کے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان پر شدید افسردہ دکھائی دیئے۔پیغام میں ویرات کوہلی نے کہا کہ ‘اے بی ڈی ویلیئرز ہمارے دور کے بہترین کھلاڑی اور سب سے متاثر کن شخص ہیں جن سے میں ملا ہوں۔’اْنہوں نے کہا کہ آپ کے فیصلے سے میرے دل کو تکلیف پہنچتی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے اور اپنے خاندان کیلئے بہترین فیصلہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے۔’
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...