جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں ہوتا اس وقت خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی

0
211

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں ہوتا اس وقت خطے میں دیرپا امن ممکن نہیں، بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے ہر موقع کو استعمال میں لانے کی کوشش کرتا ہے، سیاسی اختلافات کے باوجود مسئلہ کشمیر پر پوری پارلیمنٹ یک آواز ہے ، تمام ادارے ایک صفحہ پر ہیں،دو ایٹمی قوتوں کا جنگ کی طرف جانا خود کشی کے مترادف ہے، تمام پیچیدہ سے پیچیدہ مسائل، صرف گفتگو کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں۔ پیر کو پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں پاکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید نے بھی شرکت کی ۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنے پر پاکستانی ڈایا سپورا کے کردار کو سراہا ۔ طاہر جاوید نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی امریکہ میں بہت متحرک ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمارے لیے خوشی کی بات ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب بذریعہ واٹس ایپ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ رابطہ استوار کیے ہوئے ہیں