جب تک حکومت سرپرستی نہیں کریگی ہاکی کا کھیل ترقی نہیں کر سکتا’ سویرا شیخ

0
211

لاہور( این این آئی)اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا ہے کہ سکوائش اور ہاکی میں پوری دنیا میںپاکستان کا طوطی بولتا تھا لیکن آج دونوں کھیل خستہ حالی کا شکار ہیں ،ہاکی تو ہمارا قومی کھیل ہے اور پاکستان نے ورلڈ کپ سمیت کئی اعزازات اپنے نام کئے ہیں لیکن آج اس کھیل کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں سویرا شیخ نے کہا کہ حکومت ، نجی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ساری توجہ کرکٹ پر مرکوز ہے اور ہاکی کے کھیل کو مکمل نظر انداز کر دیا گیا ہے جو انصافی ہے ۔ جب تک حکومت اس کھیل کی سرپرستی نہیں کرے گی پرائیویٹ سیکٹر بھی اس جانب راغب نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے تعلیمی اداروں کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کرائے اور کرکٹ کی طرح ہاکی کے کلبز بنائے جائیں تاکہ یہاں سے با صلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں جو ایک بار پھر دنیا میں ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا نام روشن کریں۔