لاہور( این این آئی)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ نصف صدی سے مسلسل کام کر رہا ہوں جو ایک منفرد اعزاز ہے ، میں کچھ بھی نہیں ہوں خدا کی ذات کی توفیق سے شوبز میں کئی دہائیاں گزاری ہیں۔ ایک انٹر ویو میں قوی خان نے کہا کہ جب پیچھے مڑ کر دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے شوبز کی دنیا میں آنا کل کی بات ہو لیکن نصف صدی گزر چکی ہے ۔اچھے ،برے حالات سب کی زندگی کا حصہ ہیں اور میں نے مشکلات کا خندہ پیشانی سے سامنا کیا اور کامیاب رہا ۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو ہر وقت کیلئے پیشگی تیار رہنا چاہیے او رجب ایسا ہوتا ہے تو مشکل پھر مشکل نہیں رہتی اور ا س کے ساتھ ساتھ خدا کی ذات سے بھی رحم اور مدد کی دعا کرتے رہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کا راز نیک نیتی اور محنت سے کام کرنا ہے اور کبھی کسی سے امید نہیں لگائی ، رب کی ذات سے امید لگاتا ہوں اور وہ مجھے نا امید نہیں لوٹاتا۔
مقبول خبریں
بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور مودی اپنی عوام اور عالمی سطح پر...
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ بھارت نے اپنی شکست تسلیم کرلی اور...
وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ کی کردش ورکرز پارٹی تحلیل ہونے کے اعلان کا...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترکیے کی کردش ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی تحلیل کا خیر مقدم کیا ہے۔وزیرِاعظم...
وزیراعظم شہباز شریف کی آئندہ بجٹ میں پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کے لیے...
اسلام آباد (این این آئی)آئندہ بجٹ میں صنعتوں کیلئے بڑے ریلیف کی تیاریاں ، وزیراعظم شہباز شریف نے پیداواری صنعت اور تعمیراتی صنعت کیلیے...
بھارت اب کسی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ سوچے گا ‘...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب کسی بھی طرح کا ایڈونچر کرنے سے پہلے سو مرتبہ...
عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت تاحال زمین پر نظر نہیں آتی...
اسلام آباد (این این آئی)میلان،نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عالمی جنوب کیلئے وعدہ کردہ ماحولیاتی مالی معاونت...