خوشامدی اور حاسد لوگوں سے کوسوں دور رہتی ہوں’صبور علی

0
222

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ خوشامدی اور حاسد لوگوں سے کوسوں دور رہتی ہوں ،میرے پاس تو اتنا وقت نہیں ہے کہ لوگوں کے معاملات میں مداخلت کروں لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جنہیں اس سے فرصت ہی نہیں ملتی ۔ ایک انٹر ویو میں صبور علی نے کہا کہ میری زندگی کا تجربہ ہے کہ خوشامدی لوگ آپ کے لئے مصیبت کا باعث ہو سکتے ہیں اس لئے ایسے لوگوں سے محتاط رہنا چاہیے ۔ اس کے ساتھ ساتھ حسد کرنے والے بھی آپ کی خوشیوں کو کھا جاتے ہیں اور میں ایسے لوگوں سے خوفزدہ ہوتی ہوں ۔ صبور علی نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی لوگ دوسروں کی برائیاں کرنے اور ان کے ذاتی معاملات میں مداخلت کرنے کے لئے کیسے وقت نکال لیتے ہیں ۔