لاہور( این این آئی)پاکستانی اوربھارتی اداکاروں پر مشتمل فلم ” چل میر اپُت ” پارٹ ٹو(جمعہ) کو پاکستان میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی ،اداکارہ روبی انعم کی شوبزکیرئیر کی پہلی فلم ہے جوپاکستان میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔ فلم پاکستانی اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں کو لے کر بنائی گئی ہے ۔ فلم میں پاکستانی اداکاروںمیں روبی انعم،ناصرچنیوٹی ، ظفری خان،اکرم اداس ،افتخار ٹھاکر ،امانت چن ،آغاماجد ،سلیم البیلا،آصف اقبال، جوادوسیم سمیت دیگر شامل ہیں۔ روبی انعم نے کہاکہ میرا دعویٰ ہے کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کرلے گی ۔ میری عوام سے اپیل ہے کہ زندگی میں خوش ہونے کے لئے اپنے لئے دو گھنٹے ضرورنکالیں اور سینما جا کر فلم دیکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ فلم میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے خوبصورت کام کیا ہے اور آپ فلم دیکھ کر انہیں داد دئیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...