لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتی ہوں اورنہ کسی کو یہ اجازت دیتی ہوں کہ وہ میرے ذاتی معاملات میں مداخلت کرے ،خدا کی ذات نے جتنا عطا کیا ہے اس پر صبر شکر اورقناعت کیا جائے تو انسان کو اطمینان مل جاتا ہے۔ ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے ڈسپلن کو اپنے اوپر نافذ کررکھاہے اور اس کے مطابق معمولات زندگی سر انجام دیتی ہوں ۔اگر ہم سب ڈسپلن کو نافذ کر لیں تو ہماری زندگیوںمیں بہت ساری آسانیاں پیدا ہو سکتی ہیںاور ایسے لوگوں کی معاشرے میں زیادہ قدر کی جاتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر آپ وقت کی پابندی کر لیں تودوسر ے لوگ بھی آپ کی پیروی کرتے ہیں اور آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے ۔ا نہوںنے کہا کہ انسان کی خواہشیں اورضرورتیں تو ساری زندگی پوری نہیںہوتی اس لئے خدا کی ذات نے آپ کوجتنا بھی عطا کیا ہے اس پر صبر شکر اورقناعت کر لیں تو انسان کو اطمینان مل جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ سیٹ کام بلبلے میری پہچان بنا اور جہاں بھی جاتی ہوں لوگ میرے اصل نام کی بجائے خوبصورت کا نام سے پہچانتے ہیں۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...