راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے روات میں بھنگ کی کاشت کا افتتاح کردیا،ایک ایکڑ پر بھنگ کی کاشت تین ماہ میں تیار کی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اگست میں بھنگ کو کاشت کیا تھا، اب بھنگ کی کٹائی کا وقت آگیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کے پی بلوچستان گلگت سے بھنگ لی تھی ،بھنگ کی کاشتکار سے لوگوں کی فصلوں میں اب ورائٹی آئے گی، دوائیوں میں بھی یہ کام آتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ انڈسٹریل میں بھنگ کی فائبر کام آتی ہے ، درآمد برآمد دونوں میں کام آتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم نے زیتون کی مہم چلائی تھی اور اب پروڈیکشن بھی شروع ہوگئی ہے، پہلے زیتون کا تیل ہم دیکھتے تھے امپورٹ ہوتا آیا ہے، ہماری حکومت اس قسم کے پراجیکٹس کی سرپرستی کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بھنگ کا سب سے مہنگا حصہ اسکا بیچ ہے، بھنگ پر تاثر ہے کہ غلط استعمال ہوتا ہے ،جو بھنگ سے پراڈیکٹس نکلتے ہیں وہ ڈرگ سے زیادہ منافع بخش ہیں، دس گناہ منافع ہوگا تو ڈرگ میں کمی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اپنے ملک کی ترقی دیکھنی ہے، معاشی طور پر مضبوط ہونا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ہم ایک پالیسی لارہے ہیں اور ادرک پر بھی کام کر رہے ہیں، ہماری وزارت سائنس کی زبردست ٹیم ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جنوری میں ہم بہت بڑا سائنس ٹیکنالوجی فیئر بھی کررہے ہیں، چاہتے ہیں اپنے تمام ریسورسز سے چیزیں ملک خود بنائے۔ انہوںنے کہاکہ بھنگ کا ٹرن اوور بھی بہت تیز ہے،بھنگ کی لائسنسنگ ،این او سی ،یہ سب کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ منفی باتیں ہوتی رہتی ہیں ہم نے ان پر توجہ نہیں دینی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...