اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا گزارا مشکل ہوگیا، سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کے خلاف وزیر اعظم ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں،بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح بھروسہ کیا مگر ناعاقبت اندیش لوگوں نے رشتے داروں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے امیدواروں کو شکست ہوئی۔ ایک انٹرویومیں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مہنگائی کیوجہ سے عام آدمی کیلئے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، ہمیں اس کا احساس ہے اور مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر وزیراعظم نے ہمیشہ کی طرح بھروسہ کیا مگر ناعاقبت اندیش لوگوں نے رشتے داروں کو ٹکٹ دیے جس کی وجہ سے امیدواروں کو شکست ہوئی مگر ان انتخابات میں ہمارے کارکن کی جیت ہوئی ہے۔سابق وزیر نے کہا کہ آہستہ آہستہ چیزیں کھل رہی ہیں، پیالی میں طوفان برپاکرنے والے اور سب اچھا کی رپورٹ دینے والے سامنے آرہے ہیں، بلدیاتی انتخابات میں شکست کی بنیادی وجوہات مہنگائی،رشتے داری، ٹکٹوں کی غلط تقسیم ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاست میں اسپیڈ بریکر اور اپ ڈاؤن آنا معمولی بات ہے، وزیراعظم عمران خان اب ڈنڈا پروگرام شروع کرنے والے ہیں، اْن کے پاس ایسا بلڈوزر ہے جو اس اسپیڈ بریکر کو ختم کردے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 90کی سیاست اب نہیں ہوگی کیونکہ عمران خان نوازشریف یا زرداری نہیں ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ فنانس بل آئیگا اور ہمیشہ کی طرح ایوان سے منظور بھی ہوگا، آنیوالاسال بڑا معنی خیز اور اہم ہے کیونکہ یہ سب کی ترقی کیلئے خوش آئندسال ہوگا، وزیراعظم نے مشکل حالات میں اہم فیصلے کیے جن پر وہ آج بھی کھڑے ہیں، انڈ دی ٹیبل، آؤٹ آف ٹرن پرموشن اور این آر او اب ماضی بن چکے ہیں۔
مقبول خبریں
خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد یا ظلم قطعاً برداشت نہیں: مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری...
کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں: عظمیٰ بخاری
لاہور(این این آئی)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ میں کل سے علیمہ باجی کو ڈھونڈ رہی ہوں، لیکن نظر نہیں آئیں۔لاہور...
یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب روانہ
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق...
لاہورمیں حالات معمول پر، کئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں
لاہور(این این آئی)لاہور میں کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور...
راولپنڈی’ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور...
ٹیکسلا (این این آئی)بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی، علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور پر راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...