چین کی قومی عوامی کانگریس کے اجلاس شروع،چین کی ترقی کو درپیش خطرات میں اضافہ ہوا ہے،چین

0
435

بیجنگ (این این آئی)چین کی 13 ویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں اجلاس ہفتہ کے روز بیجنگ میں شروع ہو گیا، چین کے صدر شی جن پھنگ اور دیگر پارٹی و ریاستی رہنماؤں سمیت این پی سی کے تقریباً 3,000 نمائندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے حکومتی ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ رواں سال چین کی ترقی کو درپیش خطرات اور چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اسے رکاوٹوں پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھنا ہے ، تاہم چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کا بنیادیرجحان تبدیل نہیں ہو گا اور چین معاشی گراوٹ کے دباؤ کو برداشت کر پائے گا۔انہوں نے ورک رپورٹ میں چین کی ترقی کے حوالے سے اہم متوقع اہداف کا بھی ذکر کیا، جن کے مطابق ملک کی جی ڈی پی کی شرح نمو تقریباً 5.5 فیصد رہے گی۔لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ اقتصادی ترقیاتی اہداف کے تعین میں بنیادی طور پر روزگار کے استحکام، لوگوں کے معاش کے تحفظ اور خطرات سے بچاؤ کے تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے ، مذکورہ اہداف گزشتہ دو سالوں میں اوسط اقتصادی ترقیاتی شرح اور “14ویں پانچ سالہ منصوبے” کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک اعلیٰ بنیاد پر درمیانے سے تیز رفتار ترقی ہے، جو پہل کی عکاس ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کی ضرورت ہے۔حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق رواں سال چین کے اہم ترقیاتی اہداف میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد شہری ملازمتیں پیدا کرنا، شہری بے روزگاری کی شرح کو 5.5 فیصد کے اندر برقرار رکھنا، اور سی پی آئی کی شرح کو تقریباً 3 فیصد رکھنا شامل ہیں۔حکومت کی ورک رپورٹ میں 2022 میں حکومتی امور کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمائے کا فعال طور پر استعمال نہایت ضروری ہے ، چین کی بڑی منڈی کے کھلے پن سے یقیناً دنیا بھر کی کمپنیوں کو ترقی کے مزید مواقع میسر آئیں گے۔ حکومتی ورک رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے دائرہ کار کو وسعت دینا اور درمیانے سے اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ، تحقیق و ترقی، جدید خدمات اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حمایت ضروری ہے