بیجنگ (این این آئی)سرمائی پیرالمپکس کی پریس کانفرنس میں ہفتہ کے روز بیجنگ سرمائی اولمپکس انتظامی کمیٹی کے پیرا لمپک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر یانگ جن کھوئی نے بتایا کہ 2022 کے بیجنگ سرمائی پیرالمپک گیمز کے دوران 9,000 رضاکار خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں 12 خصوصی رضاکاربھی شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرمائی پیرا لمپکس میں 5 گیم وینیوز اور 23 غیر مسابقتی وینیوز استعمال کیے جائیں گے۔ وینیو آپریشن ٹیم سرمائی اولمپکس کی طرح آپریشن اور سروس کے معیارات کو برقرار رکھے گی۔