اسلام آباد (این این آئی)ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو عمر کے اس حصے میں جھوٹ بولنا زیب نہیں دیتا،عمران اینڈ مافیا گوئبلز کی تھیوری پر عمل پیرا ہیں۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران اینڈ مافیا گوئبلز کی تھیوری پر عمل پیرا ہیں، جھوٹ بار بار بولنے سے سچ ثابت نہیں ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان نے نہ اتحادیوں کو عزت دی نہ اسمبلی ممبران کو۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی جھوٹوں کے سردار سے آزادی چاہتے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران خان تکبر خان بن گئے تھے اسمبلی ممبران کو غلام سمجھتے رہے ،عمران خان کے ساتھ کتنے ممبران ہیں اعتماد کا ووٹ لیکر دکھائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ حکومت کے خطرے کی وجہ سے اپنے اراکین کو محفوظ رکھا ہے ، پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کے ممبران سندھ ہائوس میں محفوظ ہیں ۔ انہوںے کہاکہ ہمارے اسمبلی ممبران کو کچھ ہوا تو وزیراعظم، وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد ذمہ دار ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر پی ٹی آئی کا کوئی ممبران غالب ہے تو اس کے رشتہ داروں کا ایف آئی آر کہاں ہے ۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...