اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے انتخابی مہم پر الیکشن کمیشن کے خلاف عمران خان اور اسد عمر کی درخواست کو عدم اعتماد کی کامیابی کا حکومتی اعتراف قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کی درخواست الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے ،دنیا میں یہ پہلی حکومت ہے جو اپوزیشن کے خلاف جلسے کرتی ہے اسمبلی میں نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون سے نابلد حکومت من مانی کرنا چاہتی ہے، خود کو قانون کے تابع نہیں سمجھتی۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم لگے’ شخص کے پاس ملک اور عوام کی خدمت میں دکھانے کو کچھ نہیں ،قانون سے تجاوز کرنے والے الیکشن کمشن پر قانون سے تجاوز کا الزام لگا رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ درخواست ثبوت ہے کہ عمران نیازی کا مزاج جمہوری ہے اور نہ کردار ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے آئینی و قانونی احکامات کی خلاف ورزی پر عمران نیازی کو سزا ملنی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ مغربی جمہوریت کی مثالیں دینے والے کو یہ تو پتہ ہونا چاہئے کہ مغرب میں سرکاری وسائل استعمال کر کے وزیراعظم اور حکمران جماعت کے جلسے نہیں ہوتے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...