لاہور( این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عوام تو کب کے عمران نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں، متحدہ اپوزیشن عمران نیازی کو کٹہرے میں لائے گی،عمران خان میں نہ مانوں کے اصول پر عملدرآمد کرتے ہیں، حکومتی اتحادی بھی کہتے ہیں وزیراعظم ہماری بات نہیں سنتے، عوامی نمائندوں نے عوام کے پاس جانا اور جواب دینا ہوتا ہے، منتخب نمائندوں کا موقف ہے عوام کے سامنے کیا منصوبہ لے کر جائیں گے، عمران نیازی نے 4 سال میں کون سا تیر مارا ہے،اگر کسی ادارے نے عمران خان کے کہنے پر کوئی غیر آئینی او ر غیر قانونی حرکت کی تو اس کے خلاف کاروائی کریںگے ۔احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی اپنے مطالبات عمران نیازی کے سامنے رکھتے رہے مگر ان کی بات نہیں سنی گئی ،مہنگائی کی وجہ سے عوام کو مار دیا ہے ،سیمنٹ کی بوری تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،غریب آدمی کہاں سے اپنا گھر بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت پہلے سے ہی عدم اعتماد کرچکی ہے ،اس کی مثال ضمنی انتخابات ہیں،بلدیاتی نتائج میں بھی عوام اپنا فیصلہ دے چکے ہیں، ان سب چیزوں سے لگتا ہے کہ عوام عدم اعتماد کب کے کر چکے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ کو کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹ دینا ہر ممبر کا آئینی حق ہے،اگر کسی ادارے نے عمران خان کے کہنے پر کوئی حرکت کی تو اس ادارے کے خلاف کاروائی کریںگے ،عمران خان اب پاکستانی عوام آپ کو نہیں چھوڑیں گے ،اس کی دھمکیوں اور باتوں میں کوئی نہ آئے ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...