شگفتہ اعجاز کی ایک اور بیٹی کا نکاح ہوگیا، تصاویر شیئر کردیں

0
340

کراچی (این این آئی) پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی ایک اور بیٹی کا نکاح ہوگیا، اداکارہ نے بیٹی کے نکاح کی اطلاع مداحوں کو انسٹاگرام کے ذریعے دی۔شگفتہ اعجاز کی جانب سے جاری تصاویر میں انہیں دلکش سفید لباس دلہن دولہا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب میں قریبی رشتہ داروں اور انڈسٹری کے کچھ افراد نے شرکت کی۔اداکارہ کی جانب سے جاری تصاویر میں اداکارہ ارسا غزل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔نکاح کی تقریب دن دولہا دلہن نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا اور اپنی زندگی کے اس بڑے دن کو یادگار بنایا۔