ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی کامیڈین اور کپل شرما شو کے ہوسٹ کپل شرما ان دنوں بھارتی اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر نندیتا داس کی فلم میں اپنے کردار کی شوٹنگ کیلئے شمالی مشرقی بھارتی ریاست اوڑیسہ کے صدر مقام بھوبینسور میں موجود ہیں۔ اس فلم میں کپل ایک فوڈ ڈلیوری رائیڈر کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے، تاہم ان کے ایک پرستار نے ان کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں کپل شرما ایک اورنج ٹی شرٹ میں ملبوس ایک بائیک پر اپنے پیچھے ایک ڈلیوری بیگ لگائے بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ اس فین نے کیپشن تحریر کیا، سر میں نے آج آپ کو لائیو دیکھ لیا۔ فین کے اس پوسٹ کے جواب میں کپل نے لکھا، کسی کو بتانا مت۔ ایک اور فین نے کمنٹ کیا، میں کپل کو ڈھونڈ رہا تھا اس میں۔ سیویگی والا (بھارتی فوڈ ڈلیوری کمپنی) بندہ کپل نکلا، ایک اور نے پوچھا، سر کیا دوسرا کام ڈھوند لیا ہے؟ ایک نے مذاق کرتے ہوئے لکھا، پارٹ ٹائم جاب کرتے ہیں کپل پاجی، ایک اور نے کہا، یہ تو سچ میں کپل ہیں!!۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...