لاہور (این این آئی ) نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی پڑھے لکھے معاشرے سے ہی ممکن ہے ،تعلیم کے شعور سے باعزت معاشرے بنتے ہیں اور تعلیم کی کمی سے معاشروں کے اندر افراتفری ، ابتری اور دہشتگردی کے رحجان کو فروغ ملتا ہے ۔ ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ نے کہاکہ میری ذاتی رائے ہے کہ فنکار اورفن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی مگر فنکار کیلئے عزت اور احترام زیادہ اہمیت رکھتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہمارے ٹی وی ڈراموں کامعیار دیگر ممالک کے ڈراموں کے مقابلے میں بہت بہتر ہے اور وہ دن دورنہیں جب پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری ترقی کے منازل طے کرتی ہوئی بین الاقوامی معیار کے ڈراموں کی صف میں شامل ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی کو اپنی رائے کا اظہار کرنے کا حق حاصل ہونا چاہیے اور اگر کسی کو اختلاف ہو تو دلیل کے ذریعے سلجھے ہوئے طریقے سے اس کا اظہار کرنا چاہیے ۔ سوشل میڈیا پر یہ رجحان عام ہے کہ اختلاف کرتے ہوئے تمام حدیں پار کر لی جاتی ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...