نیویارک(این این آئی)دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سسٹین ایبل ڈیویلپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک کی جانب سے خوشی کے سالانہ عالمی دن(20مارچ)کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 121 جبکہ بھارت 136 ویں نمبر پر موجود ہے۔اس فہر ست میں 2022 میں 146 ممالک شامل کیے گئے ہیں جن کے عوام کی فلاح و بہبود، مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی)کی سطح جانچی گئی ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے خوش ترین ممالک کی جارہ کردہ فہرست کے مطابق فن لینڈ کے عوام دنیا میں سب سے زیادہ خوش ہیں۔فہرست کے مطابق فن لینڈ کو مسلسل پانچویں سال دنیا کا خوش ترین ملک قرار دے دیا گیا ۔اس فہرست کے مطابق بنگلہ دیش کے عوام بھی بھارت سے زیادہ خوش ہیں، بنگلہ دیش کا نمبر اس لسٹ میں 94واں ہے۔اقوام متحدہ کی فہرست میں ڈنمارک دوسرے، آئس لینڈ تیسرے، سوئٹزرلینڈ چوتھے اور نیدرلینڈز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا اور کینیڈا ٹاپ 10 میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، معاشی بدحالی کا سامنا کرنے والا ملک لبنان 146 ممالک کے انڈیکس میں 145 ویں نمبر پر آگیا ہے۔اسی طرح افغانستان کا اس فہرست میں آخری نمبر ہے۔2012 میں، اقوام متحدہ کی جانب سے عوام کے خوش رہنے پر کانفرنس منعقد کی گئی، اس کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس میں کہا گیا تھا کہ خوشی کا عالمی دن ہر سال 20 مارچ کو منایا جائے گا جبکہ خوشی کا پہلا عالمی دن 2013 میں منایا گیا تھا۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...