پاکستانی فلموں کے ذریعے ہم اپنی ثقافت دنیا بھر میں اجاگر کر سکتے ہیں ‘ ببرک شاہ

0
159

لاہور ( این این آئی) ناموراداکارببرک شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے ذریعے ہم اپنی ثقافت دنیا بھر میں اجاگر کر سکتے ہیں ،ہمیں چین ، ترکی ، ایران اور دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کا عمل شروع کرنا چاہیے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھی دنیا میں اپنی شناخت بنانے کے لئے ایسی فلمیں بنانی ہوں گی جو پاکستان کا روشن چہرہ اور ثقافت کو اجاگر کر سکیں۔ اس کے ساتھ پاکستانی فلموں کی نمائش نہ صرف پاکستان بلکہ چین ، ترکی ،ایران ، عرب امارات اور انگلینڈ سمیت دیگر ممالک میں بھی کی جائے اور یہ کام حکومت کو نجی سیکٹر کے ساتھ مل کر کرنا چاہیے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کی صورت میں کثیر آمدن بھی ہو سکتی ہے۔