ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہو سکتے ہیں، شیخ رشید

0
282

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے اور میں نے وزیر اعظم کو سندھ میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کی تجویز دی تھی، جو لوگ پارٹیاں بدل رہے ہیں ان کے ذہن میں ہونا چاہیے کہ پاکستان میں الیکشن جلدی بھی ہو سکتے ہیں، اپوزیشن والے 25یا 26کو نکلیں گے ،اگر ضرورت پیش آئی تو ایک ہزار ایف سی یا ایک ہزار رینجرز اور بلا لیں گے، وزارت داخلہ کے پاس (ن)لیگ کی کوئی درخواست نہیں آئی ،کل کوئی شرارت یا کوئی مسئلہ ہو جائے تو وزارت داخلہ اس کی ذمے دار نہیں ہو گی۔ جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن والے 25 یا 26 تاریخ کو نکلیں گے اور میں اسلام آباد انتظامیہ سے کہا ہے کہ ان سے رابطہ کریں، ہم نے دو ہزار رینجرز، ایک ہزار ایف سی اور 9ہزار پولیس سمیت 12ہزار سیکیورٹی پر مقرر کیے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر ضرورت پیش آئی تو ایک ہزار ایف سی یا ایک ہزار رینجرز اور بلا لیں گے، یہ کام ہم نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا ہے کہ دونوں جماعتوں کو جلسے کی اجازت دے دی ہے، مسلم لیگ(ن) کی اب تک کوئی درخواست نہیں آئی، کل کوئی شرارت یا کوئی مسئلہ ہو جائے تو وزارت داخلہ اس کی ذمے دار نہیں ہو گی۔انہوں نے کہاکہ تمام حالات خیریت سے گزریں گے اور پاکستان کی تاریخ کا عظیم ترین جلسہ عمران خان 27تاریخ کو شام چار بجے پریڈ گراؤنڈ میں کریں گے، قوم میں اتنا جذبہ پہلے کبھی نہیں دیکھا، یہ خودداری کی لڑائی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اب ان لوگوں کو فوج کا خیال آ گیا ہے جو بہت اچھی بات ہے کیونکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان فوج عظیم فوج ہے اور پاکستان کی عدلیہ بہت دوراندیش ہے۔ انہوںنے کہاکہ ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ جو شخص پاک فوج اور عدلیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر آئے اس کے خلاف فی الفور قانونی چارہ جوئی کی جائے۔انہوںنے کہاکہ یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ ملک دشمن انڈین ایجنٹ اور انڈین اور غیرملکی ایجنڈے پر کام کرنے والے اس ملک میں عظیم افواج کے خلاف سوشل میڈیا کو استعمال کر سکیں، یہ میرے دور میں نہیں ہو سکتا اور اس کو سختی سے کچل دوں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس ہمارے کچھ ناراض بندے ہیں تو ہمارے پاس بھی ان کے بندے ہیں جو نہیں جائیں