اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپیل کی ہے کہ 27 مارچ کو پوری قوم باہر نکلے تاکہ آئندہ کوئی بھی ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہ کر سکے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوںنے کہاکہ قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو کہتے ہیں کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔عمران خان نے کہا کہ آج ڈاکوؤں کا ٹولہ جو 30 سال سے اس ملک کو لوٹ رہا ہے اور کرپشن کر رہا ہے، پیسے باہر بھیج رہا ہے، وہ اکٹھا ہو کر ہو کر عوامی نمائندوں کے ضمیر کی قیمتیں لگا کر انہیں کھلے عام خرید رہا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ میں یہ چاہتا ہوں کہ ساری قوم 27 تاریخ کو میرے ساتھ نکلے، صرف ایک پیغام دینے کیلئے کہ یہ جو ملک میں جمہوریت اور قوم کے خلاف جرم ہو رہا ہے، چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خریدے جا رہے ہیں، پوری قوم اس کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 تاریخ کو قوم نکلے تاکہ سارے پاکستان کو چل جائے اور آئندہ کسی کی جرات نہ ہو کہ وہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے اس ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ اسی روز اپوزیشن نے بھی اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...