اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ جمہوریت اور پاکستان کو مزید غیر مستحکم کرنے سے پہلے وزیراعظم کو گھر جانا چاہیے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اناپرست عمران خان کے لیے اب کوئی راستہ نہیں بچا ہے، عمران خان نے اپنا مینڈیٹ کھو دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم ہر گزرتے دن کے ساتھ پارلیمنٹ میں اپنی تعداد کے ساتھ ساتھ حمایت بھی کھو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئی عمران خان کو سمجھائے کہ حکومت پوری زندگی کے لیے نہیں ہوتی، یہ بادشاہت نہیں ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پارلیمنٹ کی لڑائی کو سڑکوں پر لے جانے پر تلا ہوا ہے، اپنی حکومت کو بچانے کیلئے آئین کو پامال کرنا ان کی ذہنی حالت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی شکست پی ٹی آئی کا انجام بن چکا ہے، ان کے ساتھ نہ مانگے تانگے کے ارکان ہیں نا ہی اتحادی۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ اسپیکر کو چاہیے وہ وزیراعظم کو بچانے کی کوششیں بند کریں، تاخیری حربے اب وزیراعظم کو نہیں بچا پائینگے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...