اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ شیدنے وزیراعظم کی جانب سے سامنے لائے جانے والے خط سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ رہا ہے، عمران خان اقتدار میں ہو نہ ہو ہم ساتھ کھڑے ہیں،کسی حکومت کو وقت پورا کرتے نہیں دیکھا، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ 72 گھنٹوں میں ہوجائے گا، میرا سیاسی وجدان کہتا ہے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدل سکتی ہے ،172بندے اپوزیشن نے لانے ہیں ہم نے نہیں ،اسٹیبلشمنٹ صرف پاکستان کیساتھ ہے، میں عمران خان کو پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ حج کے بعد انتخابات کرادیں ،لوگ بک رہے ہیں ،چاہتا تھا پنجاب اسمبلی توڑی جائے، میں ملک میں ایمرجنسی اور سندھ میں گورنر راج بلایا جائے ، میری بات نہیں مانی گئی،جلسہ مولانا فضل الرحمن کا ہوگا اور مہمان ادارکاربلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) والے ہوں گے، ان کے اپنے لوگ نہیں ۔پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں موصول ہونے والی رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کہیں 5 سے 6 ہزار سے زائد لوگ جمع نہیں کر پائی ہے۔انہوں نے کہا کہ خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے، آصف زرداری خرید و فروخت کے ماہر ہیں، انہوں نے حاکم زرداری کے زمانے میں ضمانتیں ضبط ہونے کے بعد بھٹو خاندان کو ایک ایک کر کے سیاست سے الگ کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ خریدو فروخت میں لگے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے کہ 72 گھنٹوں 29 سے 31 مارچ تک تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوجائیگا، ڈھائی بجے کے اجلاس میں علم ہوجائے گاکہ قرارداد اسمبلی میں کب پیش کی جارہی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر تحریک اعتماد آج پیش ہوگی تواس کا مطلب ہے کہ پیر کو اس پر ووٹنگ ہوجائے گی، 72 گھنٹوں میں فیصلے ہوجائیں گے، میں عمران خان کے ساتھ ہوں