اسلام آباد(این این آئی)چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی کی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے ۔ ترجمان دفتر خارجہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کا تیسرا اجلاس 29 تا31 مارچ 2022 کو منعقد ہورہا ہے۔ ہمسایہ ممالک کے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے کے علاوہ وزیر خارجہ شریک ممالک کے ہم مناصب سے ملاقاتیں کریں گے۔ یاد رہے کہ افغانستان کی صورتحال پر علاقائی طرز فکر کی تشکیل کے نکتہ نگاہ سے ستمبر 2021 میں پاکستان نے ہمسایہ ممالک کے طریقہ کار کا آغاز کیا گیا تھا۔ پاکستان نے 8 ستمبر2021 میں ہمسایہ ممالک کے وزرا خارجہ کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی تھی۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لئے افغانستان پر علاقائی طرز فکر اپنانے کا مکمل حامی ہے۔پاکستان پرامن، مستحکم، خود مختار، خوش حال اور رابطوں سے استوار افغانستان کے مشترکہ مقاصد پر پیش رفت کی عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...