لاہور( این این آئی)وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ و صحافی ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا سیاسی کیریئر ختم ہو چکا ہے، اب عوام ان سے بری طرح سے تنگ آ چکے ہیں، وہ ایک خود پسند شخصیت ہیں۔ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹر ویو میں ریحام خان نے کہا کہ عمران خان کے خطاب میں کچھ نیا نہیں تھا، سب پرانا اور گھسی پٹی باتیں دہرائی گئی ہیں، عمران خان بلاوجہ امریکہ کو تنازعہ میں گھسیٹ رہے ہیں جبکہ وہ خود ایک متنازعہ شخصیت ہیں۔ر یحام خان نے کہاکہ عمران خان کوذوالفقار علی بھٹو بننے کا بہت شوق ہے وہ خود کو ایک سیاسی شہید بنانا چاہتے ہیں۔ریحام خان نے کہا کہ جس طرح وہ اپنے کرکٹ کے دور میں مداحوں میں گھرے رہتے تھے ،وہ سیاست میں بھی اس طرح کا ہی مقام چاہتے ہیں، اسی لیے نہ استعفیٰ دے رہے ہیں اور نہ ہی کچھ ڈھنگ کا کر پا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک بار سیاست اور وزیر اعظم کی کرسی سے اتر گئے تو انہیں کوئی یاد بھی نہیں کرے گا، پاکستان عمران خان کو ایسے بھول جائے گا جیسے وہ تھا ہی نہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...