راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کل کی بجائے آج گرفتار کریں ہم تیار ہیں،ہم پر سب جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں ، کوئی گھبراہٹ نہیں، جتنی گرفتاریاں کرنی ہیں کریں، ہم بڑے دل کے لوگ ہیں دوبارہ آکر بھی ان کو معاف کریں گے،ملک میں ہنگامہ آرائی ہوگی تو معاملات خراب ہوں گے، 31مئی اہم تاریخ ہے، عمران خان 20 مئی کے بعد اسلام آباد کی کال دیں گے، ہمیں ملک کو بچانے اور فوج کی عظمت نیک نامی میں اضافے کے لیے الیکشن کی تاریخ چاہیے ۔وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ (ن )لیگ اپنی اوقات پر آگئی ہے، گزشتہ روزمریم نے جنرل فیض کا بار بار نام لیا اور انہوں نے لندن مین بیٹھ کر 14بار فوج کے خلاف بات کی، آج رانا ثنا اللہ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ فرد جرم کا منتظر پالشیا اور اس کا بیٹا بھی پالشیا ہے، 18 قتل میں ملوث اور جس پر آج بھی منشیات فروشی کا کیس تھا وزیر داخلہ بن گیا، ہمیں کہہ رہے ہیں کہ گھروں سے نکال کے ماریں گے، ابھی وہ حالات نہیں آئے ہیں یہ منہ اور مسور کی دال، یہ دھمکیاں دے رہے ہیں گھروں سے پکڑیں گے، کل پکڑنا ہے تو آج پکڑیں ہم تیار ہیں لیکن ہمارے ممبران کو جلد عدالتوں میں پیش کریں
مقبول خبریں
افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں پوری دنیا کے لئے خطرہ ہیں‘ پاکستان
نیویارک(این این آئی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے...
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...