اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادیوں سیاسی جماعتوں کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں اتحادیوں نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیئے جس پر وزیر اعظم عمران خان نے اتحادیوں کویقین دھانی کروائی کہ انکے تحفظات سن لیے ہیں جلد ان پر عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا جبکہ شکایات اور تحفظات کے باوجود حکومتی اتحادیوں نے اپوزیشن کی تحریک کے دور ا ن حکومت کو مکمل تعاون فراہم کر نے کی یقین دہانی کرادی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیاگیا جس میں اتحادی جماعتوں کے رہنماء کے علاوہ وفاقی وزراء اور مشیران بھی شریک ہوئے ،پنجاب ، خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی ،سندھ اور خیبر پختونخوا کے گورنر ،وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی ،شفقت محمود، پرویز خٹک، فواد چوہدری اور بابر اعوان شریک ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کی نمائندگی خالد مقبول صدیقی اور وزیر آئی ٹی امین الحق نے کی،پیر پگاڑا، فہمیدا مرزا اور شاہ زین بگٹی بھی موجود تھے
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...