آصف علی زرداری کاکوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر اظہار افسوس

0
341

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے مایہ ناز کوہ پیما علی رضا سد پارہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ علی رضا سدپارہ پہاڑوں کی بلندیوں پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا ۔آصف زرداری نے علی رضا سدپارہ کو ملک کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا ۔آصف علی زرداری نے علی رضا سدپارہ کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔آصف علی زرداری نے علی رضا سدپارہ کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔