سید خورشید شاہ کا ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان

0
242

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہاہے کہ پہاڑوں میں رہنے والوں کی زندگی انتہائی مشکل ہے، یہاں ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داسو ڈیم متاثرین کی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں فیصل کریم کنڈی، چیئرمین واپڈا، کوہستان کے عمائدین و عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔اپنے خطاب میں وفاقی وزیر آبی وسائل نے ڈیم منصوبے میں مقامی ملازمتوں کا کوٹہ سو فیصد کرنے کا اعلان کر تے ہوئے کہاکہ یہاں میرے سامنے داسو ڈیم منصوبے میں ففٹی پرسینٹ لوکل جابز پر عملدرآمد کا مطالبہ رکھا گیا ہے۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ چیئرمین واپڈا سے کہا ہے چھوٹی ملازمتیں سو فیصد اسی علاقے کے لوگوں کو دی جائیں۔ خورشید شاہ نے کوہستان میں ترقیاتی کاموں کے لیے ایک ارب کی گرانٹ مختص کرانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہاکہ پہاڑوں میں رہنے والوں کی زندگی انتہائی مشکل ہے، یہاں ترقیاتی منصوبوں کی اشد ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کوہستان کے لیے ایک ارب روپے کی ترقیاتی گرانٹ اسی بجٹ میں رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کوہستان کی ہر تحصیل میں ٹیکنیکل کالج قائم ہو گا،کوہستان میں ڈیم متاثرین کیلئے بنیادی مراکز صحت کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ کوہستان کی ہر تحصیل میں بی آئی ایس پی،نادرا کے دفاتر قائم ہوں گے۔وفاقی وزیر نے ڈیم متاثرین کے زمین کے معاوضوں سے متعلق مطالبات بھی سنے۔ سید خورشید شاہ نے کہاکہ اسلام آباد میں ایک میٹنگ صرف کوہستان پر رکھوں گا، وہاں تمام ایشوز حل کریں گے