اسلام آباد(این این آئی)ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 171 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے ،ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح ایک اعشاریہ پانچ تین فیصد ریکارڈ کی گئی۔این آئی ایچ کے مطابق صوبہ سندھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح مجموعی طورپرپانچ فیصد ہوگئی ہے،کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10.08 اورحیدرآباد میں 16.67 ریکارڈ کی گئی،اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.27فیصد جبکہ لاہور میں ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔میر پور آزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 5.26 ، مردان میں 3.39 فیصد اورایبٹ آباد میں 1.2 فیصد رہی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی تاہم کورونا وائرس میں مبتلا 57 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،اس دوران کورونا کے 11 ہزار212 ٹیسٹ کئے گئے۔
مقبول خبریں
اسی طرح الیکشن لڑتے رہے تو کوئی طاقت ہمیں ہرا نہیں سکتی،خواجہ آصف
سمبڑیال(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم...
پاکستان میں معاشی بہتری کی فضا، عوامی اعتماد چھ سال کی بلند ترین سطح...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ''اپسوس'' (IPSOS) کی جانب سے جاری کردہ صارف اعتماد سروے برائے دوسری سہ ماہی 2025...
آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے ملک کی اقتصادی ترقی کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے،...
اداکارہ علیزے کا اپنے مختصر لباس پر تنقید کا کرارا جواب
کراچی (این این آئی) معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے مختصر لباس پہننے پر تنقید کا دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں...
جنت مرزا حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے حجاز مقدس روانہ
کراچی (این این آئی)پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے...