اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم مشاورتی کونسل کا اجلاس وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خصوصی شرکت کی ۔وزیراعظم مشاورتی کونسل برائے آئی ٹی و ڈیجیٹل اکنامی اجلاس میں مختلف مسائل اور سفارشات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کی ہدایت پر آئی ٹی، ٹیلی کام اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن پر 3 کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایاگیا۔ سید امین الحق نے کہاکہ کمیٹیاں 7 دن کے اندر اپنی سفارشات پیش کریں جن کی منظوری وزیر اعظم سے لی جائے گی، آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے کیلئے ضروری ہے کہ آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کو ریلیف دیا جائے۔ کونسل اراکین نے کہاکہ پاکستان کی ڈیجیٹیل اکنامی کی حالت مستحکم کرنے کیلئے پالیسیوں میں تسلسل ناگزیر ہے۔اجلاس میں معاون خصوصی شانزے فاطمہ، سینیٹر افنان اللہ خان، سیکرٹری آئی ٹی ،چیئرمین پاشا شریک ہوئے ۔چیف ایگزیکٹیو جاز عامر ابراہیم، اور ایم ڈی پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ عثمان ناصر نے اجلاس کو بریفنگ دی ۔یاد رہے 18 رکنی ایڈوائزری کونسل برائے آئی ٹی و ڈیجیٹل اکنامی کا قیام وزیراعظم شہباز شریف نے 5 جون کو کیا تھا جو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔کونسل میں گورنر اسٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پی ٹی اے سمیت آئی ٹی و ٹیلی کام انڈسٹری کی معروف شخصیات رکن ہیں۔کونسل کا مقصد آئی ٹی انڈسٹری کے مسائل اور تحفظات ختم کرتے ہوئے ڈیجیٹل اکنامی کو مستحکم کرنا ہے۔
مقبول خبریں
ایف آئی اے کو ہنڈی، بھکاری اور جعلی ادویات مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن...
کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف آئی اے کراچی زون کا دورہ کیا اور حوالہ ہنڈی و بھکاری مافیا کیخلاف...
بھارت، ایران کی طرز پرافغانستان بارڈر پر بھی انتظامات ہونے چاہئیں‘ خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت، ایران کی طرح افغانستان بارڈر بھی ویسے ہی انتظامات ہونا چاہئیں۔ایک انٹرویو...
میرا جی ہاتھ دھو کر سلمان خان کے پیچھے پڑ گئیں
لاہور(این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا نے بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کے نام ایک اور پیغام جاری کر کے فینز کو متجسس...
گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز
دبئی(این این آئی) گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا تھیم سانگ معروف پاکستانی گلوکار کی آواز میں ریلیز کر دیا گیا۔گلوبل انکانٹرز فیسٹیول 2025 کا...
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...