اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا، ملک کے بیٹوں نے قوم کو سنوارا، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، کوئی دشمن ملک کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکے گا، 77 سال سے جدوجہد کی داستان ہے، پاکستان اسی طرح قائم و دائم رہے گا،وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمیں ماضی کو بھول کر مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کرنا ہوگی، مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور ملک کی معاشی ترقی کیلئے اپنا خون پسینہ بہا دوں گا، نوجوان فسادی اور انتشاری قوتوں کے آلہ کار نہ بنیں، ملک دشمنوں کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سچائی سے مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ارشد ندیم قوم کے ہیرو ہیں، انہوں نے سونے کا تمغہ جیت کر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سب کو یوم آزادی مبارک ہو، اللہ تعالی نے ہم کو آزادی کی نعمت عطا فرمائی، قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے اسلاف نے قربانیاں دے کر یہ ملک حاصل کیا، ان قائدین، غازیوں اور شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے وہ کام کر دکھایا جس نے نہ صرف خطے کی تاریخ بلکہ جغرافیہ بھی تبدیل کردیا۔۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ قرضوں اور کشکول والی زندگی گزارنی ہے یا قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے فرمودات والی زندگی گزارنی ہے جس کیلئے پاکستان معرض وجود میں آیا اور جس کیلئے لاکھوں مائوں ، بہنوں اور نوجوانوں نے اپنے خون کی قربانی دی، ہمیں ان شہیدوں کی توقیر کیلئے اب تک جو کچھ ہوتا رہا اس کو دفن کر کے آگے بڑھنا ہوگا اور محنت اور دیانت پر عمل کرنا ہوگا، امیر اور غریب کا الگ الگ پاکستان نہیں ہونا چاہیے، 5 سالہ معاشی پروگرام کا جلد اعلان کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا محاسبہ کرنا ہوگا، صرف شعلہ بیانی نہیں عملی اقدامات سے قوموں کی تقدیر بدلتی ہے، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کر کے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...