کوئٹہ(این این آئی)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان جی 20میں شمولیت کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے خواب کو پورا کرکے عملی جامہ پہنائیں گے ،وطن عزیز میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ناراض افراد کی تھیوری کوئی معنی رکھتی ہے ،پاکستان کو اسلامی ممالک کا قلعہ بنائیں گے تاکہ ہر فرد سکون و خوشحالی کی زندگی بسر کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان اسمبلی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزرا، مشیر، پارلیمانی سیکرٹریز بخت محمد کاکڑ، میر سلیم کھوسہ، میر صادق عمرانی،میر عاصم کرد گیلو، راحیلہ حمید درانی، میر علی مدد جتک، حاجی نور محمد دمڑ، اسفند یار کاکڑ، میر علی حسن زہری، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر اور آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ سمیت صوبائی سیکرٹریز و دیگر شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ میں اپنی، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے اہل بلوچستان و پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک پیش کرتا ہوں، میری سب سے درخواست ہے کہ آئیں سب کو مل کر اتحاد و اتفاق سے پاکستان کو اس مقام پر پہنچائیں جس کا خواب قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال نے دیکھا تھا ،اس ملک کے لوگوں میں ایک جذبہ ہے ،بدقسمتی سے پاکستان جب ترقی کی راہ پرگامزن ہواہے تو کوئی ہاتھ اس کو گرا دیتا ہے ،2017 میں پاکستان دنیا کا 24ویں بہترین معیشت بن چکاتھا اور دنیا کو یہ باور ہوچکاتھا ،لوگ بھارت کو بھولنے کی بات کررہے تھے ،اس ملک کا سٹاک ایکسچینج جنوبی ایشا کا نمبر ون اور دنیا کا 5واں سٹاک ایکسچینج بن چکا تھا تاہم،ہم ماضی میں نہیں جاناچاہتے ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...