لندن(این این آئی)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی انٹرنیشنل سٹیڈیمز ڈیزائن کرنے والی دنیا کی معروف کمپنی بی ڈی پی پیٹرن کے ہیڈ آفس آمد پر کمپنی کے چیئرمین کرس ہارڈنگ نے خیر مقدم کیا،پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر ، بی ڈی پی پیٹرن کے سپورٹس ڈویژن کے سربراہ ڈیپش پیٹل، ڈ یزائن ڈائریکٹر جان سکائوٹ کوہلی، سینئر آرکیٹیکٹ انٹوینو ٹینزریلا، لیڈ پراجیکٹ ڈائزینرز ماریہ بوسورا، ڈینینل گولڈن برگ اور ڈوویلی بویلرائٹ بھی اس موقع پرموجود تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قذافی سٹیڈیم، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر بی ڈی پی حکام نے ڈرائنگز کے ذریعے سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن پراجیکٹ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تینوں سٹیڈیمز کے معیاری ڈیزائنز پر اطمینان کا اظہار کیا اور انہیں تیار کرنے والے انجینئرنگ و آرکیٹیکٹ سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ڈیزائنز کے مطابق سٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنا بڑا ٹاسک ہے،ہماری پوری ٹیم اس چیلنجنگ کام کو دن رات محنت کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے گی،چیمپئنز ٹرافی سے قبل تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سٹیڈیمز میں اتنے بڑے پیمانے پر شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے،اس میگا پراجیکٹ کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں،پوری کوشش کریں گے کہ کام کو متعین مدت سے قبل مکمل کیا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران چیئرمین پی سی بی کو بتایا گیا کہ تینوں سٹیڈیمز کے ڈیزائنز کو عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے،بی ڈی پی پیٹرن کے حکام نے قذافی سٹیڈیم لاہور، نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کے نئے ڈیزائنز سے آگاہ کیا۔بی ڈی پی پیٹرن دنیا کے کئی ممالک میں انٹرنیشنل معیار کے تقریبا 200 چھوٹے بڑے سٹیڈیمز ڈیزائن کر چکی ہے اور اب تک ایک ہزار سے زائد ڈیزائن کوالٹی ایوارڈ حاصل کر چکی ہے، کمپنی کی بنیاد 63 برس قبل رکھی گئی۔
مقبول خبریں
نان فائلرز پر سخت وار: بینکوں سے کیش نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس دوگنا کرنے...
اسلام آباد(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے کیش نکالنے پر نان فائلرز یعنی وہ افراد جو انکم ٹیکس...
وزیراعظم امن و امان سے متعلق خصوصی جرگے میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان میں امن و امان سے متعلق اہم جرگے میں شرکت کیلئے ایک روزہ دورے پر...
بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پرپاکستان کا شدید اظہار تشویش
اسلام آباد(این این آئی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے...
محسن نقوی کا دورہ فیض آباد انٹر چینج، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فیض آباد انٹرچینج کا دورہ کیا اور ٹریفک کے بہاؤ کا تفصیلی جائزہ لیتے...
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
اسلام آباد(این این آئی) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی اجازت دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔سابق چیف جسٹس جواد...